其他語言
ندیگر زبانوں میں مواد (اردو)
محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کا اردو ورژن صرف منتخب ضروری معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چائینیز یا آسان چائینیز میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمارا نظریہ، مقصد اور اقدار
محکمہ خزانہ کا نظریہ حکومت میں اکاؤنٹنگ اور مالیاتی انتظامی خدمات کی فراہمی میں رہنمائی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اس نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم پیشہ ورانہ مہارت، انتظامیہ اور صارف مرکزیت کی تین بنیادی اقدار پر مشتمل ایک مقصد کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔
ہماری خدمات
- مرکزی کھاتہ ، وصولیاں اور ادائیگیاں
محکمہ خزانہ حکومت کے کھاتوں کو مرتب اور برقرار رکھتا ہے۔ یہ سامان اور خدمات کی خریداری اور مالی امداد کے سلسلے میں حکومت کے لیے مرکزی ادائیگی کے طور پر کام کرتا ہے. اس کے علاوہ یہ شرحوں، سرکاری کرایہ، زمین کے پریمیم، پانی اور نکاسی کے اخراجات اور دیگر اقسام کے محصولات کے سلسلے میں ایک مرکزی وصولی خدمت کی فراہمی کا انتظام کرتا ہے۔
- سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وظیفے، مراعات اور پنشن کی ادائیگی
محکمہ خزانہ متعلقہ قانون سازی، قواعد و ضوابط کے تحت تنخواہوں، وظیفوں، کنٹریکٹ گرانٹس، لازمی پرویڈنٹ فنڈ اور سول سروس پروویڈنٹ فنڈ کی شراکت، اور سرکاری ملازمین کے لیے دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور دیگر اہل افراد کی پنشن کے لیے حکومت کی طرف سے ادائیگی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ حکومت کے مرکزی پے رول (تنخواہ کی تقسیم) اور پنشن کے نظام کو چلاتا اور برقرار رکھتا ہے۔
- بیورو اور محکموں کے لیے اکاؤنٹنگ اور مالیاتی انتظام کی خدمات
محکمہ خزانہ اداروں اور محکموں کی جانب سے اخراجات اور محصولات کے بجٹ کنٹرول اور حکومت کے اکاؤنٹس کی تیاری کے ساتھ ساتھ دیگر اکاؤنٹنگ اورلاگت کے نظام کوچلاتا اور برقرار رکھتا ہے تاکہ اداروں اور محکموں کو ان کے آپریشنز اور خدمات کی لاگت کا تعین کرنے اور ان کے پاس موجود وسائل کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
محکمہ خزانہ بیورو اور محکموں کو اکاؤنٹنگ اور مالی معاونت اور مشاورتی خدمات کا ایک مکمل پیمانہ فراہم کرتا ہے ، جس میں اکاؤنٹنگ ہدایات اور لاگت کی پالیسیوں کا تعین، اور اکاؤنٹنگ، لاگت اور مالیاتی انتظام کے معاملات پر مشورہ دینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ محکمہ خزانہ کے ملازمین کو باقاعدگی سے تربیت بھی فراہم کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی فراہم کردہ خدمات اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار پر قائم رہیں۔
- فنڈ مینجمنٹ
محکمہ خزانہ محتاط سرمایہ کاری کے ذریعہ مناسب سرمایہ کاری کی واپسی حاصل کرنے کے لیے گرانٹ اینڈ سبسڈی
اسکول پروویڈنٹ فنڈ، کوالٹی ایجوکیشن فنڈ، HKSAR گورنمنٹ اسکالرشپ فنڈ، سیلف فنڈنگ پوسٹ سیکنڈری ایجوکیشن فنڈ،
سر ڈیوڈ ٹرینچ فنڈ برائے تفریح، دی بیٹ ڈرگز فنڈ اور AIDS ٹرسٹ فنڈ کی سرمایہ کاری پورٹ فولیوز کو سنبھالتا ہے۔ یہ
اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ فنڈز کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جاتا ہے اور یہ کہ فنڈز سے تمام اخراجات درست اور
فوری طور پر کیے جاتے ہیں۔
نسلی مساوات کو فروغ دینا
محکمہ خزانہ مختلف نسلوں کی ثقافتی اور لسانی تنوع سے قطع نظر معیاری خدمات کی فراہمی اور عوام کے لیے خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ برائے مہربانی تفصیلات کے لیے اقدامات کی چیک لسٹ ملاحظہ کریں۔